پشاور: فراڈ کیس‘ احتساب عدالت نے ملزم کو 22کروڑ 85لاکھ روپے جرمانہ کردیا
پشاور (بیورو رپورٹ) احتساب عدالت نے بارگین کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی۔ نیب کی طرف سے گرفتار ہونیوالے سلیمت خان کو پشاور کے احتساب جج نمبر 4 کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ احتساب جج محمد عاصم امام نے ملزم پر جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سناتے مجرم سلیمت کو بائیس کروڑ ، پچاسی لاکھ اکتیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جبکہ نیب کے آرڈیننسA31 کے تحت مفرور ہونے پر اسے مزید دو سال قید کی سزا سنادی گئی۔ ملزم نے کوہاٹ میں بارگین میں منافع کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے لیکر فراڈ کیا تھا۔