اسلام آباد: بلدیاتی الیکشن کی ووٹرز فہرستوں میں درستگی کی تاریخ میں 30 مئی تک توسیع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹرز کی ابتدائی فہرستوں میں درستگی کیلئے 9 دن کی توسیع کردی گئی۔ الیکشن کمشن کے مطابق 21 ڈسپلے سنٹرز میں ووٹرز کی ابتدائی فہرستیں 30 مئی تک آویزاں رہیں گی۔