پرامن پاکستان کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں: محمد وسیم
لاہور( لیڈی رپورٹر) انٹرا یکٹیو ریسورس سنٹر کے چیف ایگز یکٹیو آفیسر محمد وسیم نے کہا کہ ہم پر امن پاکستان کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں،اس سلسلے میں امید جواں پروگرام کا تعاون حاصل ہے ، علی انسٹیٹوٹ میں پندرھواں تین روزہ انٹر ایکٹیو تھیٹر فیسٹول ہوگا جس میں پاکستان سمیت دیگر غیر ملکی فلمیں دکھائی جائیں گی لاہور پریس کلب میں کوآرڈنیٹر ریشم وسیم اور نور العین زیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتخ ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ فلم فیسٹول میں 23سے زائد فلمیں اور 9ڈرامے دکھائے جائیں گے یہ ڈرامے پشاور آرمی پبلک سکول اور یوحنا آباد چرچ سمیت دیگر دہشتگردی کے واقعات پر مبنی ہونگے،پاکستان کی سات یونیورسٹیوں کے طلبہ کی فلمیں دکھائی جائیں گی ان کے علاوہ غیر ملکی برما،انڈیا ،ترکی،فرانس ،اٹلی ،نیپال،سنگا پور سمیت دیگر ممالک کی فلمیں دکھائی جائیں گی۔