• news

حکومت توانائی بحران ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے : افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ حکومت توانائی بحران کو ختم کرنے کی سرتوڑ کوششیں کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مراکہ بنیادی مرکز صحت میں زچہ بچہ سنٹر کی 24گھنٹے سروس شروع کرنے کا افتتاح کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ پورے حلقے میں طبی سہولتوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے خطیر فنڈز ملے ہیں ۔تحصیل ہیڈ کوراٹر ہسپتال رائے ونڈ کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کریں گے ۔صحت مند معاشرہ ترقی کی ضمانت ہے ۔دریں اثناء انہوں نے انہوں نے چوہنگ میں زیر تعمیر ماڈل بازار کا دورہ بھی کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن