ویلکم زمبابوے ٹیم…پاکستانی شائقین نے مہمان کھلاڑیوں کو بھی سپورٹ کیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) زمبابوے کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستانی شائقین مہمان ٹیم کو بھی سپورٹ کرتے رہے۔ پاکستانی شائقین نے کرکٹ سے محبت کا مظاہرہ کیا۔ بڑے دل والے سپورٹرز نے مہمان ٹیم کو بھی سر پر بٹھا کر ثابت کر دیا کہ وہ کرکٹ کے اصل مداح ہیں جن کی رگوں میں کرکٹ کا جوش بھرا ہے۔