قذافی سٹیڈیم کی تاریخ کا پہلا پاکستان میں دوسرا انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ
لاہور(اے پی پی) پاکستان اور زمبابوے کے مابین دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ قذافی سٹیڈیم لاہور کی تاریخ کا پہلا ٹی 20 میچ ہے اس سے قبل یہاں پر کوئی ٹی 20 میچ نہیں ہوا۔ 40 ٹیسٹ میچز اور 58 ون ڈے میچز کی میزبانی کرنے والے سٹیڈیم میں چھ سال بعد رونقیں بحال ہوئیں۔ پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلا ٹی 20 میچ پاکستان کی سر زمین پر کسی بھی ٹیم کے خلاف کھیلا جانے والے دوسرا ٹی 20 میچ ہے۔ اس سے پہلے 20 اپریل 2008 میں بنگلہ دیش اور پاکستانی کی کرکٹ ٹیموں کے مابین نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹی 20 میچ کھیلا گیا تھا جس میں مصباح الحق نے ناٹ آئوٹ 87 رنز بنائے اور پا کستا ن نے 102رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔