• news

سیلفی بنانے والے سرگرم

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کا اثر قذافی سٹیڈیم میں بھی نظر آیا۔ شائقین کرکٹ، میڈیا کے نمائندے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز، سٹاف، گراؤنڈ سٹاف حتٰی کہ سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار بھی مختلف انداز میں سیلفی بناتے ہوئے دکھائی دیئے۔ ہر کسی کی خواہش تھی کہ پاکستان میں چھ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر پہلے میچ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یادگار سیلفیز بنائی جائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر جاری کر کے لطف انداوز ہوا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن