• news

پاکستان کوریا کے درمیان ہاکی سیریز کا تیسرا میچ بھی ناقص امپائرنگ کا شکار، مقابلہ برابر

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) جنوبی کوریا کے خلاف مسلسل تیسرے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم اور امپائرز کا تنازع ہو گیا، امپائر کے غلط فیصلے پر پاکستانی ٹیم میدان چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلی گئی۔ میچ کے دوران مقابلہ2-2سے برابر تھا جب پاکستانی کھلاڑی کی طرف سے فاؤل پر امپائر نے انہیں یلو کارڈ دکھا دیا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد عمران امپائر سے بات کرنے گئے تو انہیں ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔ امپائر کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے ٹیم میدان سے باہر آ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن