• news

ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ: قتل کے دو مجرموں کو آج تختہ دار پر لٹکایا جائیگا

ساہیوال/ ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگاران) سنٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے ملزم وزیر علی کو آج تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا۔ ملزم نے اعظم نامی شخص کو فائرکرکے قتل کر دیا تھا۔ ڈسٹر کٹ سیشن جج نے راجن پور میں ملزم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ 1996 ملزم کو سزائے مو ت سنائی گئی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سزاکی اپیلیں خارج کر چکی ہے اور صدر رحم کی اپیل مسترد کرچکے ہیں سنٹرل جیل ساہیوال میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ان کے خاندان سے بھی ملاقات کروا دی گئی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے وزیر علی کے رشتہ دار راجن پور میں اعظم کے رشتہ داروں سے صلح کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حقیقی والد، بڑے بھائی اور چار بھتیجے، بھتیجیوں کو قتل کرنیوالے مجرم نور احمد کو 26مئی کو ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دی جائیگی۔ چک نمبر 314گ ب کے نور احمد نے جائیداد کے تنازعہ پر 9مارچ 2006ء کو اپنے حقیقی باپ نواب علی، بڑے بھائی محمد غفران اور اسکے چار کمسن بچوں دو بیٹوں عمران اور علی رضا، دو بیٹیوں انیدہ اور فرحت کو قتل کردیا تھا۔  سنٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے چار قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مجرم وزیرعلی کو آج اور مجرم فیض اور اسحاق کو 26 مئی کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا جبکہ مجرم اشرف کو 28 مئی کو پھانسی دی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن