ممبئی: ڈاکٹر امبیڈکر کا تعریفی گانے بجانے پر اونچی ذات کے ہندوئوں نے دلت نوجوان کو مار ڈالا، نعش روندتے رہے
ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر احمد نگر میں اونچی ذات کے مراٹھا ہندوئوں نے موبائل فون میں ڈاکٹر امبیڈکر کے تعریفی گانے کی رنگ ٹون بجنے پر 21 سالہ نوجوان کو بری طرح تشدد کرکے مار ڈالا اور نعش کوموٹر سائیکلوں تلے روندتے رہے۔ پولیس نے وشال کوٹے روپیش واڈیکر، ایس واڈیکر اور سنیل جے دیو کو مختلف شہروں میں چھاپے مار کر گرفتار کر لیا بتایا گیا ہے کہ نرسنگ کا طالب علم ساگر شیجوال چند روز قبل احمد نگر کے قصبے شریدی میں ایک بار پر دو کزنوں کے ساتھ گیا تھا جہاں کال آنے پر اس کا فون بج اٹھا قریب بیٹھے 4 نوجوانوں نے اسے فون بند کرنے کو کہا حکم نہ ماننے پر اسے مار ڈالا ساگر کی مسخ شدہ نعش قریبی جنگل سے ملی واضح رہے کہ ڈاکٹر امبیڈکر دلتوں کے بڑے رہنما شمار کئے جاتے ہیں۔