• news

ہنگو: تحصیل ٹل میں بلدیاتی الیکشن میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر جرگے نے پابندی لگا دی

ہنگو (نوائے وقت رپورٹ) ہنگو کی تحصیل ٹل میں جرگہ نے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جرگے میں علمائے کرام، مشران اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تحصیل ٹل میں رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن