پنجگور میں صوبائی وزیر صحت کے گھر، منگوچہ میں ڈپٹی کمشنر قلات کے قافلے پر راکٹ حملہ
پنجگور+ قلات (نوائے وقت رپورٹ) پنجگور کے علاقے چٹکان میں صوبائی وزیر صحت کے گھر پر راکٹوں سے حملہ کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق راکٹ گھر کے صحن میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دریں اثناء منگوچر میں ڈپٹی کمشنر قلات کے قافلے پر فائرنگ کی گئی اور راکٹ حملہ کیا گیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ حملہ آور فرار ہو گیا۔