• news

اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس، غیرملکی سفیروں نے نلتر حادثے کی تحقیقات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد ( صباح نیوز) اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں نے نلتر حادثے کی تحقیقات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔ جی ایچ کیو کے نمائندے میجر جنرل حفیظ الرحمن نے حادثے کی  تحقیقات  جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایکسفورڈ اور کیمبرج سوسائٹی کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس ہوا جس میں سفیروں نے نلتر حادثے کی تحقیقات سے آگاہی کا مطالبہ کر دیا۔حادثے میں جاں بحق سفیروں کو سفارتکاروں نے زبردست خراج  عقیدت پیش کیا۔ ریفرنس میں جی ایچ کیو کی نمائندگی کرنیوالے میجر جنرل حفیظ الرحمن نے سفارت کاروں کی جان بچانے والے پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں کو ذکر کیا۔ ڈپلومیٹک کور کے ڈین روڈلفو سراویا کا کہنا تھا کہ سفیروں کے ساتھ ساتھ پاکستانی شہدا کیلئے بھی تحقیقات کا منطر عام ہونا ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن