فیروزوالہ اور فیصل آباد میں 18 سالہ لڑکی سمیت 3 افراد کی خودکشی
فیروزوالہ+ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مختلف واقعات میں 18سالہ لڑکی اور دو نوجوانوں نے نامعلوم وجوہات اور بیروزگاری سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ میں جی ٹی روڈ کی آبادی منوں آباد میں منیر اور رچنا ٹائون میں نامعلوم نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ حالت غیر ہونے پر انہیں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ فیصل آباد میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر 18سالہ لڑکی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ چک نمبر2ج۔ب رام دیوالی کے رہائشی نذیر کی بیٹی آمنہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گھر میں پڑی گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لی اسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔ ڈاکٹروں نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔