• news

سانحہ صفورا میں ملوث ایک اور دہشت گرد نوابشاہ سے گرفتار

کراچی (این این آئی)سانحہ صفورا کی تحقیقات میں پیش رفت، پولیس کے انسداد دہشت گردی شعبے کے حیدرآباد اور نوابشاہ میں چھاپے، نوابشاہ سے سانحہ صفورا کا ایک اور ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ سانحہ صفورا کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے حیدرآباد اور نوابشاہ میں چھاپے مارے ہیں۔ نوابشاہ سے سانحہ صفورا کے پانچویں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد سے حیدرآباد میں پولیس اہلکاروں کے قتل کی تفتیش جاری ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے گروپ کے 13 کارندے بیرون ملک فرار ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں کے 23 ساتھی اب بھی پاکستان میں موجود ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں کے گروپ نے پولیس اہلکاروں سمیت 150 سے زائد افراد کو قتل کیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں نے پہلی واردات حیدرآباد لطیف میں کی جس کے دوران پولیس پر فائرنگ کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن