• news

خیبر پی کے میں بلدیاتی الیکشن 30مئی کو ہو گا ‘ مہم تیزی پکڑنے لگی

پشاور (سید عالم خان/دی نیشن رپورٹ) خیبر پی کے میں بلدیاتی الیکشن کی مہم زور پکڑ رہی ہے، بلدیاتی انتخابات کی تاریخ نزدیک آرہی ہے، جس نے امیدواروں کو گھر گھر جا کر ووٹ مانگنے پر مجبور کردیا ہے، بلدیاتی انتخابات 30مئی کو سخت حفاظتی انتظامات کے تحت ہوں گے، صوبائی دارالحکومت کو حساس علاقہ قراردیدیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ نے ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے ڈبل سواری ، ہوائی فائرنگ، ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے، 110,186 سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ 13,035,759 ووٹوں میں سے 7438796 مرد اور 5696903 خواتین شامل ہیں۔ دوسری طرف خیبر پی کے میں 30 مئی کو ہونیوالے بلدیاتی انتخا ب کے پیش نظر الیکشن کمشن آف پاکستان نے الیکشن کمشن کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جون تک الیکشن کمشن کے تمام دفاتر ہفتہ اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن