• news

داعش پاکستان افغانستان میں جنگجو بھرتی کر رہی ہے، آپریشنل نہیں: نیٹو کمانڈر

تہران (اے ایف پی) ایرانی کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل احمد رضا یوردستان نے ایرانی پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ اسلامک سٹیٹ (داعش) کا ہمسایہ ممالک میں اثرورسوخ بڑھ رہا ہے اور اس گروپ سے مقابلے کیلئے مسلح افواج کے لئے بڑے بجٹ کی ضرورت ہے۔ آج ہم پاکستان اور افغانستان میں داعش کی موجودگی کو دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں علاقے میں ایک نئے خطرے کا سامنا ہے۔ دہشت گرد گروپ ہماری سرحدوں کے بالکل قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب کو ٹینک، ٹرانسپورٹ، گاڑیاں خریدنے اور ہیلی کاپٹر اوورہال کرانے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء نیٹو کے کمانڈر جنرل جون ایف کیمبل نے کہا ہے کہ داعش افغانستان اور پاکستان میں جنگجو بھرتی کررہی ہے مگر وہ ابھی تک پوری طرح آپریشنل نہیں ہوئی۔ اس بات کا خدشہ ہے کہ 13 سالہ جنگ کے خاتمے کے بعد جب امریکی قیادت میں نیٹو فورسز لڑاکا مشن ختم کریں گی تو داعش افغانستان میں اپنے راستے بنا سکتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رقوم کا استعمال ہورہا ہے۔ ہم جو دیکھ رہے ہیں طالبان نئے نام کے ساتھ سامنے آرہے ہیں، یہ موقع ہے کہ وہ وسائل اور توجہ حاصل کریں۔

ای پیپر-دی نیشن