• news

پوری دنیا جانتی ہے کون دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان کو تعاون کرنا چاہئے، بھارتی وزیر داخلہ

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا جانتی ہے کون دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان کودہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تعاون کرنا چاہیے کیونکہ وہ خود اس کا شکار ہے۔ اتوار کو بھارتی میڈیاکے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پریکر کے بیان پر پاکستان کے سخت ردعمل پرجواب دیتے ہوئے کہا بھارت دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام اقدامات کررہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن