• news

صوبے کے حقوق نہ ملے تو ملک بھر میں آگ لگا دینگے: پرویز خٹک

مردان (آئی این پی) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں ہمارے ساتھ ناانصافی بند کی جائے، صوبے کے حقوق نہ ملے تو ملک بھر میں آگ لگا دیں گے، اقتصادی راہداری میں حصہ نہ دیا گیا تو صوبے سے گزرنے ہی نہیں دیں گے، صوبے کے حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی تبدیلی لانے میں کامیاب ہو چکی ہے، تبدیلی نظام ٹھیک کرنے سے آئے گی، ماضی میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ہوئی ہے، اب ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن نہیں کر نے دیں گے، انہوں نے کہا صوبائی احتساب کمیشن غیر جانبدار ہے، پیپلز پارٹی کے وزیروں نے ماضی میں لوٹ مار کی، اب ایسا نہیں کرنے دیں گے، بلدیاتی اداروں کو چالیس ارب روپے دیں گے، صوبے میں پولیس کے محکمے میں سیاسی مداخلت ختم کر دی ہے، نوجوان تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں، ان کی قوت سے انقلاب برپا کریں گے، لوٹ مار کا زمانہ ختم ہو گیا، اب چور سلاخوں کے اندر ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن