• news

پاکستانی سرزمین پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی: وزیر دفاع

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکھ کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے دہشت گردی کو سپانسر کرنے سے پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے متعلق ہمارے دعوئوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان دہشت گردی سپانسر کرنے کی کھلے عام تصدیق اور اعلان ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے واضح کہا ہے کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کو کچلنے کیلئے قواعد و ضوابط کا استعمال نہیں کیا جائے گا تو بھارت کو اس کیلئے دہشت گردی کو فروغ ہی دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کابینہ کی سطح پر ریاستی عہدیدار کی جانب سے بدترین قسم کا اعلان ہے جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ بھارت ہمسایہ ممالک میں دہشت گرد کارروائیوں کی روک تھام کے نام پر دہشت گردی سپانسر کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن