• news

کالج اساتذہ تقرریوں کے منتظر

مکرمی!محکمہ تعلیم کی طرف سے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی ترقی کے احکامات صادرہوئے(8) ماہ گزر چکے ہیں،لیکن ابھی تک اُن کی تقرری کے احکامات جاری نہیں ہوئے۔جس کے باعث اساتذہ میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ کیونکہ بجٹ آنے والا ہے اور اندیشہ ہے کہ اگر رواں ماہ اساتذہ کی تقرری کے احکامات جاری نہیں ہوتے تو پھر یہ معاملہ چھٹیوں کے بعد تک یعنی اگست تک لٹک جائیگا۔اور اساتذہ کو یہی فکر کھائے جا رہی ہے کہ اگر یہ معاملہ لٹک گیا تو وہ بھی لٹک کر جان،جان آفریں کے سپرد کر دیں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ تعلیم نے اپنے کچھ منظور نظر لوگوں کی تقرری کے احکامات نہ صرف چار ماہ قبل جاری کر دیئے تھے بلکہ وہ اپنی پروموشن کو انجوائے بھی کر رہے ہیں۔کیا یہ ستم ظریفی نہیں؟ (جے اے چشتی لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن