• news

اختر بلند رانا کا نام ای سی ایل میں ڈال کر نشان عبرت بنا دیا جائے، کنوینر انکوائری کمیٹی جنید انوار

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( نامہ نگار) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے رکن اور انکوائری کمیٹی کے کنوینئر جنید انوار چوہدری نے بدعنوانی کے مرتکب سابق آڈیٹر جنرل اختر بلند رانا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سسٹم کی غلطیاں روکنے والے خود بدعنوانی کے مرتکب ہوں تو نشانِ عبرت بنا دیا جائے۔ آڈیٹر جنرل کی برطرفی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری کمیٹی نے حقائق پر مبنی تحقیقات کی تھیں، جس کی روشنی میں ریفرنس جوڈیشن کمیشن کے پاس گیا تھا جہاں اختر بلند رانا کی بدعنوانی ثابت ہو چکی ہے، صرف انہیں عہدے سے برطرف کرنا ہی کافی نہیں بلکہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دینا چاہئے تا کہ ان سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لی جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن