ڈیرہ مراد جمالی: پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی جدید مشینری کے بجائے ٹریکٹروں سے کرنے کا انکشاف
ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن) پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی ڈی سیلٹنگ کا این ایل سی کی جانب سے پیٹی ٹھیکیداروں کو دینے اور ٹریکٹروں کے ذریعے کام کرنے کا انکشاف میگا پروجیکٹ ماضی کی طرح پیٹی ٹھیکداروں کی نذر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کسان اور زمیندار پریشان ہوگئے پٹ فیڈرکینال کی بندش سے نصیرآباد میں قلت آب کا مسئلہ بدترین بحران کی شکل اختیار کر گیا واٹر عدم سپلائی سے پینے کے پانی کی ترسیل بند ہونے کے بعد اوچ پاور پلانٹ نے بھی اپنے واٹر فلٹر بند کردیئے گئے عوام پانی کے حصول میں شدید مشکلات ہیں۔ وزیراعلی عبدالمالک بلوچ اور چیف سیکریڑی بلوچستان نے کسانوں زمینداروں کی شکایات کے پیش نظر کروڑوں کی کرپشن کے بعد ٹھیکہ این ایل سی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ قومی ادارے کی فرم این ایل سی کے ذریعے معیاری کام کرکے بلوچستان کو چھ ہزار پانچ سو کیوسک حصہ کا پانی فراہم کرکے بلوچستان کی زراعت کو فروغ دیا جا سکے لیکن این ایل سی نے ایری گیشن کی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی ڈی سیلٹنگ کا کام بھی پیٹی ٹھیکیداروں کو دیدیا۔