سنٹرل جیل ساہیوال میں 2 مجرموں کو کل ایک کو 28 مئی کو پھانسی دی جائیگی
ساہیوال (نامہ نگار) سنٹرل جیل ساہیوال میں 2مجرموں کو کل ایک کو 28 مئی کو پھانسی دی جائیگی۔ ضلع اوکاڑہ کے رہائشی مجرم فیض عرف فیضی نے 1992ء میں برکت کو قتل کردیا تھا۔ چک 16جی ڈی ضلع اوکاڑہ کے رہائشی محمد اسحاق نے 1994ء میں نذر محمد کو قتل کر دیا تھا، دونوں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ سیشن جج اوکاڑہ نے جاری کر دئیے ہیں۔ ان مجرمان کو کل 26مئی کو سینٹرل جیل ساہیوال میں تختہ دار پر لٹکایا جائیگا جبکہ کوٹ الٰہ دین ساہیوال کے رہائشی محمد اشرف نے بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر اسلم اور احمدعلی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس کے ڈیتھ وارنٹ سیشن جج ساہیوال نے جاری کردئیے ہیں۔ مجرم کو 28مئی کو پھانسی دی جائے گی۔