امرتسر میں راولپنڈی چیمبر اور پی ایچ ڈی چیمبر کے اشتراک سے منعقدہ نمائش آج اختتام پذیر ہو گی
راولپنڈی (اے پی پی) بھارتی شہر امرتسر میں جاری پاکستانی مصنوعات کی نمائش آج25 مئی کو اختتام پذیر ہو جائے گی۔ ’’پاکستان شو‘‘ نمائش 21 مئی سے راولپنڈی چیمبر اور پی ایچ ڈی (پنجاب ہریانہ‘ دہلی) چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے بھارتی پنجاب کے شہر امرتسرمیں شروع ہوئی تھی۔ سنگل کنٹری نمائش میں راولپنڈی چیمبر کے وفد کی نمائندگی آر سی سی آئی کے نائب صدر صبور ملک نے کی جبکہ ان کے ہمراہ وفد میں سابق صدر عبدا لروف چوہدری ، ارکان مجلس عاملہ خورشید برلاس ،فرح جاوید اور دیگر ارکان شامل تھے۔