• news

ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے تعلیمی اداروں میں میلوں کے انعقاد کا فیصلہ

لاہور(اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے تعلیمی اداروں میں ٹیکس میلوں کے انعقاد سے ٹیکس کلچر کو فروغ  کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کے ٹیکسوں سے متعلق بحث و مباحثوں سے قومی سطح پر ٹیکس ادائیگیوں کیلئے مثبت عوامی رجحانات تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر ٹیکس نیٹ میں ہر سال ایک لاکھ نئے ٹیکس گزاروں کا اضافہ کرنے کا عزم رکھتا ہے جس کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسوں کی مکمل ور بروقت ادائیگی کے کلچر کا فقدان ہے تا ہم حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کا عزم کئے ہوئے ہے ۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق تعلیمی اداروں میں ٹیکس میلوں کا اہتمام ایف بی آر کی جانب سے شروع کیا گیا ایک نیا اقدام ہے جس کے تحت یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کو ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کیلے قائدانہ کردار ادا کرنے موقع فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی جانب سے ٹیکسوں سے متعلق شروع کئے گئے بحث و مباحثے سے قومی سطح پر ٹیکسوں کی ادائیگی کیلئے مثبت عوامی رجحانات تشکیل دینے میں مدد ملے گی جبکہ اس مہم سے ایسے نوجوان منتخب کئے جا رہے ہیں جو اپنے حلقہ احباب اور متعلقہ معاشرتی طبقوں میں شامل افراد کو ٹیکس کی ادائیگی اور درست ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی ترغیب دینگے اور ملک میں ٹیکس کی ادائیگی کے کلچر کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادار کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن