• news

ایشیائی ترقیاتی بنک پنجاب حکومت کو 16 ارب روپے فراہم کریگا

اسلام آباد(آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بنک پنجاب حکومت کو سولہ ارب روپے فراہم کرے گا، رقم سیلاب سے تباہ ہونے والے انفرااسٹرکچر کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔سیلاب سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و مرمت کے سترہ ارب ستر کروڑ روپے کے منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک حکومت پنجاب کو نوے فیصد رقم یعنی سولہ ارب روپے فراہم کرے گا۔ بقیہ دس فیصد کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی، منصوبے میں سیلاب سے تباہ ہونے والا انفرااسٹرکچر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن