• news

گھریلوجھگڑوں اور غربت سے ستائے 6 افراد نے زندگی ختم کرلی

لاہور (نامہ نگاران) گھریلو جھگڑوں، غربت اور بیروزگاری سے تنگ آ کر 6 افراد نے زندگی ختم کر لی جبکہ ایک شادی شدہ خاتون نے زہر نگل لیا ،ہسپتال میں اسکی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق پھولنگر کے نواحی گائوں ڈھاری لنگڑے والی بستی صدیق آباد میں محنت کش دو بچوں کے باپ آصف مسیح نے بیوی سے جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر زہر نگل لیا۔ کامونکے میں نامعلوم شخص نے ٹرین کے سامنے کود کر زندگی ختم کرلی جبکہ شکر گڑھ کے محلہ انصاریاں کے فریاد نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔سمندری کے چک 224 کے گ ب میں 20 سالہ سفیان کی اپنے بھائی سے کسی بات پر ناراضگی ہو گئی جس پر اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ چک 387 گ ب میں سمیرا بی بی کا خاوند اعظم سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی۔ ہسپتال میں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فیصل آباد میں چک 55 ج ب کا یونس نے بیروزگاری سے تنگ آکر زہریلی گولیاں نگل کر موت کو گلے لگا لیا۔ دوسرے واقعہ میں کوٹھی جنڈا سنگھ مین بازار کے عابد سرور نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں نگل کر موت کو گلے لگا لیا۔

ای پیپر-دی نیشن