580ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی آج منظوری دی جائیگی
اسلام آباد(آن لائن)مالی سال 2015-16ء کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری آج منگل کو دی جائے گی نئے وفاقی بجٹ میں 580ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا اعلان ہوگا اس مقصد کیلئے سالانہ منصوبے کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر پلاننگ ڈویلپمنٹ و اصلاحات احسن اقبال کرینگے اجلاس میں اقتصادی وزارتوں کے وفاقی وزرائے مملکت انچارج وفاقی سیکرٹری چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے وزیراعظم وزرائ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری مالیات، سیکرٹری ڈویلپمنٹ بھی مدعو کئے گئے ہیں۔