• news

وزیراعظم کے سستے رہائشی منصوبے کو بھی بجٹ سفارشات میں شامل کیا جائے: اسحاق ڈار

اسلام آباد  (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر حکام کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم کے سستے رہائشی منصوبے کو بھی آئندہ بجٹ سفارشات میں شامل کیا جائے۔ آئندہ بجٹ 2015-16 ء میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے اور اس  مقصد کیلئے خاص رقم مختص کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں بجٹ تجاویز کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے لوگ مسلم لیگ (ن) کی ترقی پر مبنی رائے کومانیں گے۔ آئندہ بجٹ کے لئے ہم نے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگی ہیں تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کو تقویت دی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت شرح سود تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے اور ملک میں ترقیاتی کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت کیں کہ وزیراعظم کے کم خرچہ ہائوسنگ سکیم کمیٹی سے بات چیت کی جائے اور آئندہ بجٹ میں اس حوالے سے مثبت تجاویز شامل کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن