• news

راولپنڈی ڈویژن میں ریلوے کی زمینوں پر قابضین کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے ریلوے نے راولپنڈی ڈویژن میں ریلوے کی زمینوں پر قابضین کی تفصیلات  مانگ لی ۔ کمیٹی نے راولپنڈی میں ریلوے کی مختلف جگہوں پر ہونے والے قبضہ کا دورہ کیا اور ریلوے کی زمین کو فوری طور پر خالی کروانے کے احکامات دیئے۔ پیر کو قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ  کمیٹی برائے ریلوے کی سب کمیٹی کا اجلاس راولپنڈی ریلوے ہیڈ آفس میں کنونیئر کمیٹی  رمیش لال کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن میں ریلوے کی زمینوں پر ناجائز قبضہ چھڑانے کی ہدایت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن