• news

حفاظتی ٹیکوںکے توسیعی پروگرام میں کرپشن، وزیر خزانہ نے انکوائری کا حکم دیدیا

اسلام آباد(آن لائن) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے حفاظتی ٹیکہ جات توسیعی پروگرام میں مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن میں انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ پروجیکٹ (ای پی آئی) کو ایسی بیماریوں سے متعلق ہے جن کو ویکسین کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے ان میں ٹی بی، پولیو، ہیضہ، تشنج، خسرہ، ہیپاٹائٹس، انفلوئنزا ٹائپ بی، خناق اور نمونیا شامل ہے۔تیرہ مئی کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ ای پی آئی پروگرام میں بے ضابطگیوں کی انکوائری وزارت صحت اور وزیراعظم انسپکشن کمشن کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن