بھارتی وزیر دفاع کا دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے کا اعلان تشویش ناک ہے:وسیم اختر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیراحمد جنجوعہ نے ’’بھارتی وزیردفاع منوہرپار کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے ہندوستان کے حکمرانوں کااصل نمایاں ہو گیا ہے ، بھارتی وزیردفاع کے بیان سے ثابت ہوتاہے کہ پاکستان اور خطے میں ہونے والی دہشگردی میں’’را‘‘ملوث ہے۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ اس کاسنجیدگی سے نوٹس لے۔ محب وطن عوام کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیں گے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کوپاک چین اقتصادی راہداری ہضم نہیں ہورہی ہے وہ اس کو ناکام بنانے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کوتیارہے۔