بجلی بند رہے گی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) ایل او ایس فیروز پور روڈ سے ملتان روڈ تک سڑک کے تعمیراتی کام کی وجہ سے بجلی کی 11 کلوواٹ لائنوں کی شفٹنگ کے لئے آج 26مئی بروز منگل قرطبہ اور گلشن راوی گرڈ کے علاقوں فتح شیر روڈ، رستم پارک، نوناریاں، یونین پارک، ملتان روڈ، زبیر روڈ اور جناح کالونی میں صبح 9بجے سے شام پانچ بجے تک بجلی بند رہے گی۔