• news

حکومت تعلیم کیلئے جی ڈی پی کا 5فیصد مختص کرے: ادیب جاودانی

لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے پنجاب تنظیم کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام عالم کی ترقی وخوشحالی کا راز تعلیم کے فروغ میں مضمر ہے، بدقسمتی سے پاکستان کے حکمران طبقات کی ترجیحات میں کبھی بھی تعلیم کا فروغ شامل نہیں رہا، انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کو دفاع کے برابر اہمیت دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی سفارشات کے مطابق فی الفور تعلیم کیلئے جی ڈی پی کا 5فیصد مختص کرے اور اپنے شاہانہ اخراجات کم کرے۔

ای پیپر-دی نیشن