• news

ڈسکہ میں پولیس کی وکلاء پر فائرنگ اور تشدد قابل مذمت ہے، پیپلزپارٹی ہیومن رائٹس ونگ

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی ہیومن رائٹس ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، نائب صدر کنیز فاطمہ اور دوسرے عہدیداروں خالد بٹ اور عمر حیات تبسم نے ڈسکہ میں پولیس کی وکلاء پر فائرنگ اور تشدد کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب اس وقت عملاً پولیس سٹیٹ میں تبدیل ہو چکا، انہوں نے وکلاء برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس کو حکومتی ڈھیل کا نتیجہ سانحہ ماڈل ٹائون لاہور کے بعد اب ڈسکہ پولیس گردی کی صورت میں برآمد ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن