حضرت امام حسینؓ کی سیرت امت کیلئے مینار نور کی حیثیت رکھتی ہے: طاہر رضا بخاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)نواسۂ رسول سید الشہداء حضرت امام حسینؓ کی شخصیت اور آپ کے افکار واحوال اُمّتِ مسلمہ کے لیے مینارۂ نور کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آپ نبی اکرم ؐ کی فیضانِ تربیت کا عظیم شاہکار تھے، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹرطاہر رضا بخاری نے جامعہ منہاج الحسین میں تیسری انٹرنیشنل امام حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔راغب حسین نعیمی پرنسپل جامعہ نعیمیہ اور دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔