پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہوگا: نبیرہ عندلیب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان کو’’امن کاگہوارہ ‘‘بنانے کیلئے تمام طبقات کو کردار ادا کرناہوگا۔ملک میں امن کی فضاء بحال کئے بغیر ترقی اورخوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔بین المذاہب، بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ سے ہی معاشرے میں امن بحال ہوسکتا ہے ۔ان خیالات کااظہار رکن پنجاب اسمبلی و ناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیر ہ عندلیب نعیمی نے ایک بیان میں کیا ۔