پاکستان، زمبابوے کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کی جھلکیاں
لاہور (سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) ٭ 2011ء میں انٹرنیشنل ون ڈے کیرئر کا آغاز کرنے والے اظہر نے پانچ سال بعد بطور کپتان پاکستان میں کیرئر کا آغاز کیا۔
٭ اظہر علی اور حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔
٭ میچ کے آغاز پر شائقین کی مایوس کن تعداد دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے تین بجے نشتر سپورٹس کمپلیکس کے دروازے بند کرنے کی بجائے میچ کے اختتام تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا۔
٭ سرفراز نواز انکلوژر میں منچلے نوجوان کشمیر لبریشن فرنٹ اور قومی پرچم لیکر چکر لگاتے رہے۔
٭عمران خان انکلوژر میں شائقین مہمان زمبابوے ٹیم کا پرچم لئے ان کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔
٭شائقین کرکٹ شدید گرمی میںسٹیڈیم کے انکلورژرز میں لگے نلکے سے پانی پی کر پیاس بجھاتے رہے۔
٭ قذافی سٹیڈیم کے تمام انکلورزر میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے آئس کریم اور کھانے پینے کی اشیا کے سٹال لگائے گئے تھے۔
٭ شائقین کی دلچسپی کے لئے وقفے وقفے سے میوزک پر ملی نغمے اور گانے سنائے جاتے رہے ہیں۔
٭ میچ دیکھنے آنے والے بچوں اور بڑوں نے چہروں پر پرچم بنا رکھے تھے۔
٭ اظہر علی نے میچ کے 18 ویں اوور میں اپنی 20 ویں نصف سنچری سکور مکمل کی۔
٭پاکستان نے اپنے 100 رنز 18.1 اوورز میں، 200 رنز 32.4 اوورز میں 300 رنز 42.5 اوورز میں مکمل کئے۔
٭پاکستان کی اننگز مکمل ہونے کے بعد شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم سے گھروں کیلئے روانہ ہو گئی۔
٭ شائقین کرکٹ کو جوش میں رکھنے کے لئے وقفے وقفے سے نعرے لگوائے جاتے رہے۔