افغانستان: طالبان کا ہلمند کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ، 26 اہلکار ہلاک، اسلحہ، گاڑیاں چھین لیں
کابل (آئی این پی +رائٹرز) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان کے پولیس ہیڈکوارٹر پر حملے میں 26 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ منگل کو افغان میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجوئوں نے صوبہ ہلمند کے علاقے نوزاد میں پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں 19 پولیس اہلکار اور7فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ضلع نوزاد کے پولیس چیف نپاس خان جو کہ طالبان کی جانب سے نشانہ بنائے جانے والے پولیس کمپاؤنڈ میں موجود تھے نے ٹیلی فون کے ذریعے میڈیا کو بتایا کہ طالبان نے کمپاؤنڈ پر حملے سے پہلے نو زاد کے علاقے میں قائم مختلف چیک پوسٹوں پر حملے کیے۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑیاں چھین کر کمپائونڈ کی جانب پیش قدمی کی۔طالبان نے صوبہ وردک کی عدالت میں فائرنگ خود کش حملہ کرکے 2 پولیس اہلکار ہلاک کر دیئے ، جوابی کارروائی میں دو مارے گئے ۔وسطی کابل میں فائرنگ اور کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں