• news

این ڈی ایم اے کی پری مون سون تیاری، ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مون سون شروع ہونے سے پہلے ہی این ڈی ایم اے نے صوبائی اور علاقائی اداروں کے تعاون سے پری مون سون تیاری اور ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی شروع کردی، این ڈی ایم اے صوبائی اتھارٹیوں کو مون سون خطرات کاجائزہ لینے، درکار وسائل کی تزیراتی تعیناتی، ضروری اشیاء کی بروقت دستیابی کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کردی، این ڈی ایم اے کے بیان میں بتایا گیا اس سلسلہ میں خیبر پی کے ،فاٹا، پنجاب اور سندھ کے لئے مشاورتی اجلاس ہوچکے ہیں جبکہ پانچواں اجلاس آزاد جموں وکشمیر میں منعقد کیا گیا، آزاد جموں وکشمیر کے چیف سیکرٹری عابد علی نے اجلاس کی صدارت کی جس میں این ڈی ایم اے کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز کے علاوہ کمشنرز، سیکرٹریز اور چیف انجینئر نے بھی شرکت کی، ڈی جی، ایس ڈی ایم اے محمد اکرم سہیل نے مون سون کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی، چیئرمین ایم ڈی اے ایم اے نے این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور پاکستان آرمی کو ہنگامی صورتحال کے دوران ذرائع رسل ورسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن