مرکنٹائل ایکسچینج میں 86 کروڑ سے زائد کا کاروبار
لاہور(کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 6997 لاٹ کے سودے 86.6 کروڑ روپے میں طے پائے اور پی ایم ای ایکس انڈیکس 2749 پر بند ہوا،سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 66.2کروڑ روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 19.7 کروڑ روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 70لاکھ روپے رہی۔