• news

حکومت ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے : ندیم کامران

لاہور(خصوصی نامہ نگار )صوبائی وزیر زکوۃ و عشر ملک ندیم کامران نے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹر زکے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئے خواجہ احمد حسان کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی ٹرانسپورٹرز کی طرف سے دی جانے والی تجاویز کی روشنی میں سفارشات تیار کر رہی ہے - انہوںنے یہ بات یہاں گلشن راوی میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن لاہور کے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی -اس موقع پر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ذوالفقار ،بلوچستان ، خیبرپی کے اور سندھ کی گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے عہدیداران بھی موجود تھے- صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے بعد ازاں خواجہ احمد حسان نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔

ای پیپر-دی نیشن