• news

میٹرو کیش اینڈ کیری کے زیر اہتمام ماڈل ٹائون میں ڈینگی مکائو مہم کاشروع

لاہور(پ ر)میٹرو کیش اینڈ کیری نے پنجاب حکومت اور حبیب میٹرو کے ساتھ مل کر ڈینگی مکائو مہم کا آغاز کر دیا۔ جس کے تحت وہ ماڈل ٹائون سٹور کے قرب و جوار میں واقع بستیوں اور محلوں میں ڈینگی کی روک تھام میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔ کا اعلان ایک تقریب میں کیا گیا جس میں حکومتی عہدیداروں ، ڈینگی مکائو مہم کے ارکان ، میٹرو اور حبیب میٹرو پاکستان کی انتظامیہ ، ادارے کے ملازمین اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ’’ ڈینگی جیسی جان لیوا بیماری کا سدباب حکومت کی اولین ترجیحات اور حکمت عملی کے تحت ممکن ہوا۔ہم میٹرو کے ممنون ہیں جنہوں نے اس مہم کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیا‘‘۔ میٹرو کیش اینڈ کیری کے ڈائیریکٹرپرویز اختر نے کہا "میٹرونے ہمیشہ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیاہے۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہم نے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر اس مہم میں کلیدی کردار ادا کیا "۔ مہم کے تحت میٹرو کا عملہ ماڈل ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں 600 گھروں میں ڈینگی سے بچائوکی کٹس تقسیم کرے گا جو 6-7افراد کے کنبہ کے لیے تین مہینوںتک کے لیے کافی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن