رمضان المبارک اور بجٹ کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی آسمان کو چھونے لگی وسیم اختر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافہ کرنے کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے غریب عوام کے لئے ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے۔ اس سال رمضان کا مہینہ بجٹ کے ساتھ آ رہا ہے جس کا مطلب مہنگائی میں مزید اضافہ ہونا ہے۔ مہنگی گیس مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ نے صنعتی یونٹس کا کام ٹھپ کر دیا ہے۔ ملکی و غیر ملکی سرمایہ دار لوڈشیڈنگ اور 2امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال کی وجہ سے دوسرے ممالک کا رخ کر ر ہے ہیں جو ملکی معیشت کیلئے انتہائی تشویش ناک بات ہے۔