• news

پاکستان کو ایٹمی قوت ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا: بابر سہیل بٹ

لاہور (خبرنگار) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری بابرسہیل بٹ نے کہا ہے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا کریڈٹ پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد اس وقت رکھی جب دشمن ایٹمی دھماکے کر کے ہمیں دبانے کی کوشش کررہا تھا، ملک کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی، استعماری قوتوں نے انہیں جسمانی طور پر ختم کردیا مگر ان کے نظریات کو ختم نہیں کرسکے، ملک کو میزائل ٹیکنالوجی ہماری قائد محترمہ بے نظیر بھٹو نے دی۔

ای پیپر-دی نیشن