ماہ شعبان میں زیادہ سے زیادہ سخاوت اور عبادت کا اہتمام کرنا چاہیے : پروفیسر مزمل احسن شیخ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پروفیسر ڈاکٹر مزمل احسن شیخ نے جامع مسجد محمدی جے بلاک جوہر ٹائون میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو امام حسینؓ کی سیرت کا مطالعہ کر کے ان کے اعلیٰ کردار کو اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ شعبان عبادت کا مہینہ ہے زیادہ سے زیادہ سخاوت کرنی چاہیے اور آتش بازی جیسے فضول کاموں سے اجتناب برتنا چاہیے۔ انہوں نے کہا رسول کریمؐ ماہ شعبان میں رمضان کی تیاری شروع کر دیتے تھے اور نفلی روزوں کا اہتمام فرماتے تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس ماہ کو امن و امان اسلام و سلامتی رشد و ہدایت اور برکتوں کا ذریعہ بنائے۔