ڈیرہ غازیخان: جگ توڑنے پر وڈیرے نے فائرنگ کرکے 5 بہنوں کے اکلوتے 12 سالہ بھائی کو قتل کردیا
ڈیرہ غازیخان(آئی این پی) ڈیرہ غازیخان میں وڈیرے نے جگ توڑنے پر 12 سالہ محمد عامر کو گولیوں سے بھون دیا۔ ڈیرہ غازی خان میں پی پی رہنما عرفان کھوسہ کے گھر یلو ملازم محمد عامر کا جرم بس اتنا تھا اس نے جگ توڑا تھا۔ عرفان کھوسہ نے عامر کو قتل کرکے پانچ گھنٹے تک نعش چھپائے رکھی۔ عامر کے والدین کی درخواست پر پولیس نے عرفان کھوسہ اور بیٹے کیخلاف دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ مقتول عامر پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔