• news

راہداری روٹ پر اپوزیشن کی بات نہ مانی گئی تو بڑے نقصان کا خدشہ ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل کرنے کے قطعاََ خلاف ہے، اپوزیشن کی بات نہ مانی گئی تو بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری پر اتفاق رائے کیلئے آج آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کوشش ہوگی کہ حکومت کو اپنے موقف پر قائل کر لیا جائے۔ اگر اے پی سی میں اپوزیشن کی بات نہ مانی گئی تو بڑے نقصان کا خدشہ رہے گا۔
خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن