• news

کابل : وزیر خارجہ کے گیسٹ ہائوس پر حملہ‘ جوابی کارروائی‘ 4 طالبان ہلاک

کابل(آئی این پی+آن لائن+اے ایف پی ) کابل کے سفارتی علاقے میں گیسٹ ہائوس پر حملہ ہوگیا جوابی کاروائی میں 4 حملہ مارے گئے جبکہ طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی ۔  وزیر اکبر خان میں طالبان  نے سابق صدر برہان الدین ربانی کے بیٹے اور موجودہ وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے گیسٹ ہائوس  پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے خودکار ہتھیاروں کے علاوہ راکٹ لانچر اور دستی بموں کا بھی استعمال کیا۔ عمارت میںرکھے گئے۔ نائب وزیرِ داخلہ محمد ایوب سالنگی نے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل پر حملے میں کوئی شہری یا سرکاری اہلکار ہلاک نہیں ہوا تاہم 4 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ۔ فائرنگ اور دھماکوں کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔3کلاشنگوفیں اور راکٹ لانچر برآمد ہوئے۔ دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوٹل پر حملے کا بنیادی مقصد وہاں موجود غیرملکیوں کو نشانہ بنانا تھا۔  حملے کے آغاز میں ہی ایک گھنٹے کے دوران ایک درجن دھماکے سنے گئے۔ افغان حکام کے مطابق  شدت پسندوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مہمان خانے کو نشانہ بنایا تھا۔ یہ مقابلہ بدھ کی صبح تک جاری رہا۔  بی بی سی کے مطابق وزیر اکبر خان کے علاقے میں کئی سفارت خانے اور سینیئر سرکاری حکام کی رہائش گاہیں بھی ہیں۔ کابل پولیس کے ترجمان عبداللہ کریمی نے خبر رساں ادارے ایف  اے پی کو بتایا کہ حملہ آور  ہیتل نامی ہوٹل میں داخل ہونے چاہتے تھے تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوتے۔وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق یہ گیسٹ ہائوس ربانی گیسٹ ہائوس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گیسٹ ہائوس ربانی  خاندان کی ملکیت ہے جس میں افغانستان کے موجود وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اور سابق صدر برہان الدین ربانی بھی شامل ہیں۔پاکستان نے  ہلمند میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگرد حملے ناقابل برداشت اور ناقابل فہم ہیں،  دہشتگرد  پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں ، دونوں ممالک کو مل کر دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے کوششیںکرنا ہوگی ، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے  ۔  ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے اپنے مذمتی  بیان میں جاںبحق سپاہیوں کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کیا اور کہا خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جامع اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ ادھرافغانستان کے مشرقی صوبہ کنٹر  اور نورستان میں امریکی ڈرون حملوں میں 2 کمانڈرز سمیت 6 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔ بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق  مقامی سکیورٹی حکام نے ڈرون حملوں  کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبہ کنٹر کے ضلع واتا پور میں ہونے والے ڈرون حملے میں جنگجو کمانڈر مولوی عبداللہ ہلاک ہوگیا۔
افغانستان

ای پیپر-دی نیشن